ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / انکولہ کے الگیری میں سوِل ایئر پورٹ کو ریاستی کابینہ نے دی منظوری۔ضلع انچارج وزیر نے کیا خوشی کا اظہار 

انکولہ کے الگیری میں سوِل ایئر پورٹ کو ریاستی کابینہ نے دی منظوری۔ضلع انچارج وزیر نے کیا خوشی کا اظہار 

Sat, 25 Jul 2020 11:07:04    S.O. News Service

انکولہ،25؍جولائی (ایس او نیوز) انکولہ تعلقہ کے الگیری دیہات میں سی برڈ بحری اڈے کی طرف سے دوسرے مرحلے میں تعمیر کیے جارہے ایئر پورٹ احاطے میں عوام کے لئے سہولت فراہم کرنے کے منصوبے کو ریاستی کابینہ نے منظوری دے دی ہے۔خیال رہے کہ بحری فوج کا یہ منصوبہ ریاستی حکومت کے اشتراک سے مکمل ہوگا۔

ضلع شمالی کینرا میں ایک عرصے سے سوِل ایئر پورٹ تعمیر کرنے کا مطالبہ ہورہا تھا مگر مناسب مقام کے انتخاب میں مشکلیں پیدا ہورہی تھیں۔ اب چونکہ نیوی کے منصوبے میں شراکت سے یہ مسئلہ حل ہورہا ہے تو اس سے ضلع کے عوام کو بڑی راحت ملنے والی ہے۔ ضلع انچارج وزیر شیو رام ہیبا ر نے اس فیصلے پر اپنی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے اس ایئر پورٹ کی تعمیر کا تقاضہ حکومت کے سامنے پوری اہمیت کے ساتھ رکھا تھا۔انہیں خوشی ہے کہ چیف منسٹر نے ان کے مطالبے کو قبول کیا۔ 

جملہ 97.10ایکڑ کے علاقے پر محیط ایئر پورٹ کے اس منصوبے کا تخمینہ 200کروڑ روپے کا ہے۔ جس میں وہاں کے باشندوں کی زمینیں سرکاری تحویل میں لینے کے جو27.84کروڑ روپے کا خرچ آنے والا ہے وہ ریاستی حکومت کی طرف سے ادا کیا جائے گا۔جبکہ سوِل ٹرمینل کی تعمیر اور دوسری سہولتیں ریاستی حکومت اور انڈین ایئر پورٹ اتھاریٹی کے اشتراک سے تشکیل پانے والی کمپنی کے توسط سے ادا کیاجائے گا۔یا پھر اسے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (پی پی پی) کی بنیاد پر مکمل کیا جائے گا۔


Share: